دنیاوی معاملات سے تنگ آ چکے، چھٹکارا حاصل کر لیں گے: کینجھرجھیل پر مرنیوالے بلال کا میسیج

ٹھٹھہ (آئی این پی) کینجھر جھیل کے وسط میں واقع نوری جام تماچی کے مزار پر چند روز قبل 5دوستوں کی پراسرار موت  بظاہر اجتماعی خود کشی  نظر آ رہی ہے۔ 5 دوستوں کی پراسرار موت کے حوالے سے جاری تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ اس واقعے میں مرنے والے ریٹائرڈ کیپٹن بلال نے موت سے پہلے امریکا میں بھانجے کو ایس ایم ایس کیا کہ ہم دوست دنیاوی معاملات سے تنگ آچکے ہیں اور اب خود کو ختم کر کے ان تمام مسائل سے چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔ پولیس کے مطابق اس ایس ایم ایس کے ذریعے کیپٹن بلال نے تمام دوستوں کی طرف سے موت کو گلے لگانے کا پیغام دیا۔ پولیس کے مطابق اس ایس ایم ایس کے جواب میں کیپٹن بلال کے بھانجے نے ماموں سے کہا کہ وہ ایسی کوئی حرکت نہ کریں اس سے ان کے گھر والے سخت پریشان ہو سکتے ہیں تاہم بلال کی طرف سے  کوئی جواب نہ دیا گیا۔ پولیس کے مطابق پانچوں  دوستوں کے موبائل فون تجزیئے  کیلئے فرانزک لیب میں بھجوا دیئے گئے مزید تحقیقات جاری ہے۔ دوسری جانب ایک فوجی ٹیم نے کینجھر جھیل پہنچ کر ایس ایچ او کینجھر جاوید لاکھیر اور کشتی کے  ملاح  ممتاز  اور گل محمد  کے بیان قلمبند کئے جبکہ معاملے کی تفتیش کیلئے ایس ایس پی ٹھٹھہ حسیب افضل بیگ، اے ایس پی ڈاکٹر اسد اعجاز کی سربراہی میں ٹیم  معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔  واقعہ میں استعمال ہونیوالا پسٹل فنگر رپورٹ کیلئے کراچی بھیجا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...