خیرپور (نوائے وقت نیوز) خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں خیرپور کی تحصیل کوٹ ڈیجی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔