مشرف کا بیان، فوج نے غدار کا ساتھ دیا تو خانہ جنگی کا خدشہ ہے شہداء فاؤنڈیشن کا وزارت داخلہ کو خط

اسلام آباد (اے این این) شہداء فائونڈیشن نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے بیان پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوج غدار کا ساتھ دے گی تو ملک میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے لہٰذا حکومت آئی ایس پی آر سے وضاحت طلب کر کے قوم کو مطمئن کرے۔ پیرکو شہدا فائونڈیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مشرف کے بیان کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا جبکہ اس سلسلے میں وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ کر غداری کیس میں فوج کی حمایت حاصل ہونے کے بیان پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ خط میں کہا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ کے قتل کے ملزم ہیں اس طرح کے بیان قابل مذمت ہی نہیں بلکہ آئی ایس پی آر کو ایکشن بھی لینا چاہئے۔ شہداء فائونڈیشن کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مشرف کے بیان کے بعد آئی ایس پی آر کی وضاحت نہ آنا قابل تشویش ہے، فوج مشرف کی حمایت کرتی ہے تو عوام اور فوج آمنے سامنے آ جائیں گے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت آئی ایس پی آر سے وضاحت طلب کر کے قوم کو مطمئن کرے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...