لاہور(خصوصی رپورٹر) شمس العلماء مولانا الطاف حسین حالیؒ کی 100ویں برسی کے موقع پر آج 31دسمبر کو یوم حالیؔ منایا جا رہا ہے ۔اسی مناسبت سے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،شاہراہ قائداعظمؒ میں آج بدھ ساڑھے دس بجے صبح ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ نشست کی صدارت تحریک پاکستان کے نامور کارکن، سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔