حیدر آباد: درگاہ سخی عبدالوہاب کے قریب فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) حیدر آباد میں درگاہ سخی عبدالوہاب کے قریب فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکار کی شناخت صاحب خان کے نام سے ہوئی، درگاہ سخی عبدالوہاب میں ڈیوٹی پر مامور اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوا اور بعدازاں دم توڑ گیا۔

ای پیپر دی نیشن