سرگودھا میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، نہر سے خودکش جیکٹ برآمد

Dec 31, 2014

سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام‘ 113 چک  کے قریب سے خود کش جیکٹ برآمد، بم ڈسپوزل سکواڈ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق 113 چک کے قریب نہر میں مچھلیاں پکڑنے آئے بچوں کو نہر کے قریب سے خودکش جیکٹ ملی۔ جس کی فوری طور پر اطلاع پولیس کو دی گئی جس پر  پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے خودکش جیکٹ میں نصب بم کو فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔ جیکٹ میں دس کلو بارودی مواد اور بال بیرنگ نصب تھے اور بارودی مواد انتہائی دھماکہ خیز سی فور بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے چند قدم کے فاصلے پر پولیس ناکہ موجود ہے جس کے باعث دہشت گرد اسے یہاں پھینک کر فرار ہوگئے۔ جیکٹ پر  22 جون 2014 کی تاریخ درج ہے۔ تھانہ سلانوالی پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں