سرگودھا (نامہ نگار) ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کی اموات کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور بچوں کی ہلاکتیں نہ رک سکیں۔ گزشتہ روز بھی مزید دو بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ اب تک مرنے والے بچوں کی تعداد 79 ہوگئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بار پھر نوٹس لے لیا۔ اس سے قبل بھی بچوں کی ہلاکت پر وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیا تھا، عملی طور پر ابھی تک ہسپتال میں کسی قسم کی بہتری کے آثار نظر نہیں آئے۔ گزشتہ روز ڈاکٹر پرویز حیدر نے ہسپتال کے نئے ایم ایس کے طور پر چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے ہسپتال کا چارج لیتے ہی نرسری وارڈ سمیت تمام وارڈز کے ذمہ داران سے وارڈ کے مسائل پر بریفنگ بھی لی۔ شہریوں کا کہنا ہے بہتر ہوتا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لینے کی بجائے ہسپتال میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے عملی طور پر فنڈز جاری کرتے۔
سرگودھا: ڈی ایچ کیو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کی اموات جاری، مزید 2 دم توڑ گئے
Dec 31, 2014