تربت: گولیوں سے چھلنی 3 نعشیں برآمد: ڈیرہ بگٹی: پنجاب آنیوالی پائپ لائن بم دھماکے سے تباہ

تربت+ ڈیرہ بگٹی+ بولان+ کوئٹہ (نیوز ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) تربت کے علاقے مند میں 3 افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں ملی ہیں۔ ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں د ہشت گردوں نے پنجاب جانے والی 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن بم دھماکے سے اڑا دی جس کے باعث پنجاب کے کئی علاقوں کو سپلائی معطل ہو گئی جبکہ بولان میں ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت کئی گھنٹے معطل رہی۔ تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے مند سے 3 افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں ایک نالے سے ملیں۔ 2 کی شناخت ہو گئی ہے، ان میں سے ایک کا تعلق کیچ ہی کے علاقے دشت سے اور دوسرے کا تحصیل مند سے ہے، تیسری نعش کی شناخت نہیں ہو سکی۔ لیویز کے عملے نے نعشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا۔ تینوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، مزید کارروائی جاری ہے۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں رواں سال جنوری تا دسمبر صوبے کے مختلف علاقوں سے 168 نعشیں برآمد ہوئیں جن میں سے 39 کی شناخت نہیں ہو سکی۔ قلات ڈویژن سے 38، مکران ڈویژن سے20، ژوب ڈویژن سے 15، سبی ڈویژن سے 12 اور نصیرآباد ڈویژن سے 6 افراد کی نعشیں ملی ہیں۔ علاوہ ازیں سیٹلائٹ ٹائون بلاک 5 کوئٹہ سے ڈاکٹر کو اغوا کر لیا گیا۔ ڈاکٹر اسلم کو نامعلوم افراد نے گھر کے باہر سے اغوا کیا۔ علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں دہشت گردوں نے پنجاب جانے والی 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا۔ کئی علاقوں کو سپلائی معطل ہو گئی۔ پولیس کے مطابق تحصیل سوئی میں ڈولی چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم تخریب کاروں نے دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پنجاب جانے والی 24انچ قطر کی گیس لائن کو نقصان پہنچا۔ گیس لائن میں دھماکے سے پنجاب کے کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق پائپ لائن کی مرمت میں 2 سے زائد دن لگ سکتے ہیں تاہم متبادل ذرائع سے جلد پنجاب کو گیس کی فراہمی شروع کر دی جائیگی اور دہشت گردوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے گیس پائپ لائنوں کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کیا جائیگا۔ دوسری جانب بولان کے علاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے ٹرینوں کی آمدورفت کئی گھنٹے معطل ہو گئی۔ سکیورٹی اداروں نے فوری طور پر مشکاف کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ٹریک کی بحالی کا کام بھی شروع کر دیا گیا۔ جو بعدازاں مکمل کر لیا گیا اور ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...