فوجی عدالتیں بنانے کیلئے آئین میں ترمیم کی ضرورت نہیں، حکومت نے طویل مسودہ تیار کیا، اس پر تحفظات ہیں: اعتزاز احسن

اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے فوجی عدالتیں بنانے کیلئے آئین میں ترمیم کی ضرورت نہیں‘ آئینی اختیارات اور اصول کو محفوظ رکھنے کیلئے اے پی سی کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، حکومت نے جو مسودہ تیار کیا ہے وہ طویل ترین ہے اس پر پیپلزپارٹی کو تحفظات ہیں۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا چوبیس دسمبر کو اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں نے حکومت کومینڈیٹ دیا تھا کہ وہ اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے فوجی عدالتیں بنائے۔ اس ضمن میں حکومت نے اٹارنی جنرل کے ذریعے طویل ترین مسودہ تیار کیا اور پیپلزپارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا جس پر پی پی پی کو تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت کو مختصر ترمیم کی تجویز دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...