پرویزمشرف حملہ کیس کےمجرم محمد نیاز کوہری پور جیل میں پھانسی گھاٹ نہ ہونے کےباعث سنٹرل جیل پشاور منتقل کیاگیاتھاجہاں پر اس کو آج صبح پھانسی دی گئی محمد نیاز کا تعلق صوابی سے تھا جہاں اس کی لاش پہنچا دی گئی ہے،محمد نیاز نےرحم کی اپیل کر رکھی تھی تاہم اس حملے میں ملوث اس کے قریبی ساتھی امان اللہ کوپشاورجیل میں پھانسی دی جائے گیجو آئندہ 24 گھنٹے میں متوقع ہے، پشاور جیل کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے اور تمام اختیارات فوج کے حوالے کر دیئے گئے ہیں