دفاعی چیمپیئن بھارت گروپ بی میں شامل ہے،،بھارت پہلا میچ پندرہ فروری کو ایڈیلیڈ اوول میں پاکستان کیخلاف کھیلے گا ،بھارت کا دوسرا میچ بائیس فروری کو میلبرن میں جنوبی افریقہ کیخلاف ہے اٹھائیس فروری کو بھارت کی ٹیم متحدہ عرب امارات سے مدمقابل ہوگی اور میدان ہوگا پرتھ بھارت اپنا چوتھا میچ چھہ مارچ کو پرتھ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے گا دس مارچ کو ہملٹن میں بھارت کا ٹاکرا آئرلینڈ کیخلاف ہوگااب جائزہ لیتے ہیں بھارت کی تیاریوں کا بھارتی ٹیم کے تمام میچز ان گراؤنڈز پر رکھے گئے ہیں جہاں وکٹیں سپنرز کو مدد دیتی ہیں اور بلے باز کیلیے کھیلنا آسان ہوتا ہےپرتھ کی وکٹ میں باؤنس ہے لیکن وہاں بھارت کا میچ دو کمزور ٹیموں امارات اور ویسٹ انڈیز سے رکھا گیا ہے دونوں کے پاس اچھے فاسٹ باؤلر نہیں اس کے علاوہ آئی سی سی کے چیئرمین ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت نے اپنے میچز کیلیے سست رفتار وکٹیں تیار کی ہیں ،،بھارت ہی کے زور دینے پر ایونٹ کے کوارٹ،سیمی اور فائنل،،آک لینڈسڈنی ،میلبرن ،،ویلنگٹن اور ایڈیلیڈ میں رکھے گئے ہیں،بھارت کے میچز جن گراؤنڈز پر کھیلے جائینگے انہیں دیگر تمام میدانوں سے زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے اور وکٹیں آئی پی ایل کی وکٹوں کی طرز پر تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،،اور یہ سارا بھانڈا بھارت کے ایک سابق کرکٹ کپتان اور بی سی سی آئی کے اہلکار نے ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے پھوڑاانٹرویو میں اس بات کا انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ کرکٹ کے بگ تھری،ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کا سیمی فائنل کھیلنے کا حتمی فیصلہ کر چکے ، چوتھی ٹیم وہی ہو گی جس کی کارکردگی اچھی ہوئی
کرکٹ ورلٖڈ کپ دو ہزار پندرہ کے آغاز میں چوالیس دن رہ گئے ہیں،نیا عالمی چیمپیئن کون ہوگاکوئی نہیں جانتا لیکن ہر ٹیم جیتنے کیلیے بھرپور تیاریاں کر رہی ہے
Dec 31, 2014 | 14:52