پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھندچھائی رہی نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پر سر شام ہی دھند کی چادر تن گئیحد نظر صفر اور ٹریفک معطل رہی،ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشنز بھی تاخیر کا شکار ہوئے

 لاہور ،،ساہیوال ،گوجرانوالہ ،فیصل آباد ،گجرات ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،،شیخو پورہ جہلم،اور منڈی بہااولدین  میں سر شام ہی  دھند چھا گئی ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن معطل اور لوگوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا  رہا ، تاہم  لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک موٹر وے کو حد نگاہ صفر ہونے کے باوجود ٹریفک کیلئے کھلا رکھا گیا اورگاڑیوں کو کانوائے کے ذریعے لے جایا گیا ۔جی ٹی روڈ اور نیشنل ہائے وے پر  شدید دھند کے باعث ڈرائیور حضرات کو غیر ضروری سفر سے گریز،آہستہ رفتار اور فوگ لائیٹس کے استعمال کی ہدایات کی جاتی رہیں ،ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ہےمحکمہ موسمیات نے دھند کا سلسلہ مزید کئی روز جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے آج کئی شہروں میں  سورج بھی کرنیں بکھیر رہا ہے

ای پیپر دی نیشن