وزیراعظم نواز شریف نےکہاہے کہ آپریشن ضرب عضب نےدہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کردیا پرامن اورخوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ دونوں ممالک مضبوط سیاسی تعلقات اور دہشت گردی کے خاتمے پرمتفق ہیں۔

Dec 31, 2014 | 15:52

اسلام آباد میں افغانستان کے  پارلیمانی وفد نے وزیر اعظم سےملاقات کی، نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک دھشتگردی کے خلاف جنگ میں شریک ہیں۔ دہشت گردوں کانیٹ ورک تباہ کردیا ہے دونوں ملک اپنی سر زمین کو ایک دوسرے کیخلاف ہرگز استعمال نہیں ہونے دینگے۔وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور افغانستان مضبوط سیاسی تعلقات اور دہشت گردی کےخاتمے پرمتفق ہیں وفود کے تبادلے دونوں ممالک کےعوام کو قریب لانے کےلئے مفید ہیں۔ پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ افغان پارلیمنٹ کے وفد نے وزیر اعظم سے سانحہ پشاور پر تعزیت کی۔

مزیدخبریں