پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لیے پی سی بی کے جی ایم میڈیسن ڈاکٹر سہیل سلیم کے ہمراہ بھارتی شہر چنائی پہنچ گئے ہیں

Dec 31, 2014 | 17:38

پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انھیں باؤلنگ کروانے سے روک رکھا ہے  اور وہ اپنے مشکوک باؤلنگ ایکشن کے غیر رسمی بائیومکینک  ٹیسٹ کے لیے جی ایم میڈیسن ڈاکٹر سہیل سلیم کے ہمراہ بھارتی شہر چنائی پہنچے ہیں  کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کا بائیومکینک ٹیسٹ آج ہونے کا امکان ہے، پی سی بی ان کے غیر رسمی ٹیسٹ رپورٹس کی روشنی میں آئی سی سی کو ان کے آفیشلز بائیومکینکس ٹیسٹ لینے کی درخواست کرے گا اور آئی سی سی سے کلیئرنس کی صورت میں محمد حفیظ کو ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کے حتمی سکواڈ میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ ہو گا۔

مزیدخبریں