کوئٹہ (این این آئی) نواب اکبر بگٹی کے بیٹے جمیل بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز مشرف نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں معافی مانگ لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمیل بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز مشرف نے اپنے وکیل کے ذریعے اکبر بگٹی قتل کیس میں معافی کا پیغام بھیجا ہے لیکن والد کے قاتلوں کو معاف نہیں کرسکتے۔ دوسری طرف پرویز مشرف کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکبر بگٹی کے قتل کو اللہ کی رضا سمجھ کر بھول جانا چاہئے اور بلوچستان اور اپنے ملک کی بہتری کیلئے آگے بڑھنا چاہئے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان آسیہ اسحاق نے کہا کہ پرویز مشرف نے کوئی معافی نہیں مانگی انہوں نے اپنے دور میں جو کچھ کیا وہ پاکستان اور بلوچستان کی بہتری کیلئے کیا ہے۔
مشرف نے اکبر بگٹی قتل کیس میں معافی مانگ لی: جمیل بگٹی کا دعویٰ
Dec 31, 2015