بھارتی بحریہ کا اسرائیل کی مدد سے 70 کلومیٹر رینج کے میزائل کا تجربہ

اسلام آباد (جاوید صدیق) اسرائیل کی مدد سے بھارت نے گزشتہ روز 70 کلومیٹر رینج کے باراک 8- قسم کے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق بھارتی بحریہ کے تمام لڑاکا جہازوں میں یہ میزائل نصب کیا جا رہا ہے۔ بھارتی بحریہ نے حال ہی میں فضا سے مار کرنے والاطویل فاصلے کے میزائل ایل آر ار کا بھی تجربہ کیا تھا۔ اسرائیل نے بھارت کو ملٹی فنکشنل سرویلنس اینڈ تھریٹ ریڈ الرٹ نظام فراہم کیا ہے جو ہدف کا سراغ لگا کر اس کو گائیڈ لین فراہم کرتا ہے۔ بھارتی بحریہ کے لانگ رینج میزائل کا تجربہ بھارتی بحریہ اور اسرائیل کی ایروسپیس انڈسٹریز نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ملٹی فنکشنل نظام بیک وقت سینکڑوں اہداف کا فضا میں 275 کلومیٹر کے فاصلے تک پتہ چلا سکتا ہے۔ بھارتی بحریہ کو فراہم کیا جانے والا لانگ رینج سام میزائل اسرائیل کی مدد سے بھارت ڈائنا مکس لمیٹڈ نے تیار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...