کراچی میں پنکھے اور ائرکنڈیشنر چل پڑے

Dec 31, 2015

کراچی (وقائع نگار) کراچی میں بدھ ماہ دسمبر کا گرم ترین دن ثابت ہوا ۔ موسم سرما میں اتنا گرم دن اور گرم رات شہریوں کیلئے خلاف توقع اور حیران کن رہی۔ بدھ کو کراچی میں درجہ حرارت 31.5 ہوگیا جو کہ غیرمعمولی تھا۔ حالیہ تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی۔ محکمہ موسمیات نے کہاکہ گرم موسم کئی دن تک برقرار رہے گا کیونکہ سائبریا سے آنیوالی سرد ہوائیں بند ہوگئی ہیں۔ یہ ہوائیں بذریعہ کوئٹہ آتی ہیں، بدھ کو شہر میں ائرکنڈیشنڈ اور پنکھے چل پڑے۔

مزیدخبریں