برمنگھم (آئی این پی) برطانیہ میں تعصب کی بنیاد پر نو عمر مسلمان لڑکی کو 15 برس سے زائد عمر کے شبہ میں ویرانے میں زبردستی بس سے اتار دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شہر برمنگھم میں مقیم 15 سالہ زہرا صادق اپنی دوستوں کے ہمراہ بس میں سفر کر رہی تھی۔ زہرا صادق نے ٹکٹ دکھائی تو خاتون کنڈکٹر غصے میں آ گئی اور میک اپ ہونے کے باعث اسے 15برس کا ماننے سے انکار کر دیا جبکہ 35 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے زبردستی ویرانے میں بس سے اتار دیا۔ زہرا کو شہر میں داخل ہونے کے لئے چار میل کا سفر تنہا پیدل طے کرنا پڑا۔ زہرا کے خاندان نے واقعہ کو تعصب قرار دیتے ہوئے نیشنل ایکسپریس بس سروس سے رابطے کی کوشش کی تاہم بس سروس کی جانب سے بات کرنے سے انکار کر دیا گیا۔