پی ٹی آئی کی پہلی عذرداری جعلی تھی دوسری میں بھی صداقت نہیں: ایاز صادق

لاہور (این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی سردا ر ایاز صادق نے کہا ہے کہ ’’الیکشن کمیشن معصوم ہے‘‘ جب میں کوئی بات کرتا ہوں تو ان کو بری لگتی ہے، پی ٹی آئی کی پہلی انتخابی عذر داری بھی جعلی تھی اب دوسری میں بھی کوئی صداقت نہیں، جتنی بار مرضی انتخابات کرا لیں این اے 122سے مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 83رسول پارک میں مختلف رہنمائوں کے گھروں پر فاتحہ خوانی اور حلقے کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ این اے 122کے ضمنی انتخابی شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد کوئی ووٹ خارج یا درج نہیںہوا ۔ انہوں نے کہا کہ بطور سپیکر اسمبلی کے معاملات چلانا میری ذمہ داری ہے میں پریشان ہونے والوں میں سے نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...