نارنگ منڈی: آلودہ پانی کے استعمال سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

نارنگ منڈی (نامہ نگار) نواحی ننگل بھچرمیںآلودہ پانی کے استعمال سے ایک خاتون سمیت دو افراد جاںبحق جبکہ درجنوںکی تعدادمیںلوگ ہیپاٹائٹس بی اور سی کا شکار ہوگئے۔ دیہاتیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹر پلانٹ لگانے کا مطالبہ کیا اورکہا ہے کہ یونین کونسل ننگل بھچڑکے دیہات رحمن پورہ، سوداگر پورہ، پریم گڑھی اور ننگل کلاںمیں نلکوںکے آلودہ پانی نے پریشان کن صورتحال پیدا کر دی ہے۔ زیرزمین 200 فٹ گہرائی میں بھی آلودہ پانی آنے پر دیہاتیوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ درجن سے زائد دیہات کے ہزاروں عوام زنگ آلود پانی پینے پر مجبور ہیںاور ہرگھرمیںکوئی نہ کوئی فرد ہیپاٹائٹس کے مہلک مرض کا شکار ہے۔

ای پیپر دی نیشن