اسلام آباد (آن لائن) ملتان کا رہائشی 21 سالہ محمد طیب اپنے پست قد اور کم وزن پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام لکھوانے کا خواہاں‘ حکومت سے اپنے علاقے میں نوکری اور حج و عمرہ کیلئے خصوصی گرانٹ بھی مانگ لی۔ ملتان کے علاقے جلالپور پیروالا کے رہائشی محمد طیب کا کہنا ہے کہ اسکا قد 2 فٹ 3 انچ اور وزن صرف چھ کلو گرام ہے وہ پست قد اور کم وزن رکھنے والا دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے لیکن کسمپرسی کا شکار ہے اسے نہ تو کوئی نوکری مل رہی ہے اور نہ ہی حکومتی سرپرستی میسر ہے اس کی خواہش ہے۔ حکومت اس کیلئے ماہانہ وظیفہ مقرر کرے یا اس کے آبائی علاقے میں نوکری دی جائے۔