2015ئ، عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ 37 فیصد گر گئے، حکومت نے مقامی سطح پر ڈیزل و پٹرول 10 فیصد سستا کیا‘ رپورٹ

لاہور (این این آئی) سال 2015 ء کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ 37 فیصد گراوٹ کا شکار ہوئے تاہم حکومت نے مقامی سطح پر ڈیزل و پٹرول لگ بھگ 10فیصد سستا کیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران خام تیل کی بین الاقوامی منڈی میں قیمت 59 ڈالر سے گھٹ کر 37 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی جو 8 سال کی کم ترین سطح بتائی جاتی ہے۔ پاکستان چونکہ تیل درآمد کرتا ہے اس لئے پورے سال کے دوران فی لٹر پٹرول 8453 سے گھٹ کر 76روپے 26 پیسے جبکہ ڈیزل 94 روپے سے کم ہو کر 84روپے فی لٹر کے قریب آ گیا۔ ماہرین کہتے ہیں کہ حکومت نے خام تیل کی گرتی قیمتوں کا تھوڑا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کا بھی پیٹ بھرا۔ خام تیل کی گرتی قیمتوں کو غنیمت جان کر پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کی شرح بڑھا کر حکومت نے وصولی نہ کی ہوتی تو آج پٹرول و ڈیزل مزید 15 روپے فی لٹر سستا ہوتا۔ ایک اندازے کے مطابق فی لٹر پٹرول پر 25 روپے اور ڈیزل پر 33روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق صرف سیلز ٹیکس کی بات کریں تو ڈیزل پر یہ 45 فیصد اور پٹرول پر 24 فیصد کے حساب سے عائد ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...