ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) نواحی چک نمبر 376ج ب (بسی) میں زمیندار کے ڈیرہ کے قریب سے تین عدد راکٹ اور ایک لانچر برآمد۔ واضح رہے گزشتہ روز اسی گائوں سے ملحقہ نہر جھنگ برانچ سے ایک عدد راکٹ اور لانچر ملا تھا ،جس کو سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل عملہ نے ناکارہ بنا یا تھا ،جس کی وجہ سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے سکیورٹی اداروں اور پولیس کو ہائی الرٹ کررکھا تھا اور سکیورٹی اداروں اور ڈسٹرکٹ پولیس نے علاقہ کی سخت نگرانی شروع کررکھی تھی اور اردگرد کے ڈیروں کا سرچ آپریشن جاری تھا، کہ ایک زمیندار کے ڈیرے کے قریب سے تین عدد راکٹ اور ایک لانچر برآمد ہوا ہے جس کو ڈسٹرکٹ پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل حکام کے حوالے کردیا، جس کو سول ڈیفنس بم ڈسپوزل کا عملہ نے ناکارہ بنا دیا۔