کراچی: سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 2 افراد جاں بحق‘ لواحقین کا احتجاج

کراچی (آن لائن) سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، سول ہسپتال کے باہر اہل خانہ نے احتجاج کیا تاہم رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری ہسپتال پہنچنے پر احتجاج ختم کردیا گیا۔ کراچی کے سول ہسپتال میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ دونوں افراد ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث جان سے گئے۔ 50 سالہ آمنہ اور 18 سالہ دانش کے اہل خانہ نے سول ہسپتال کی ایمرجنسی کے باہر احتجاج کیا، احتجاج میں ڈاکٹروں کے خلاف نعرے بازی کی گئی، تاہم رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے سول ہسپتال پہنچ گئے جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...