انگلش کرکٹرز کی پاکستان سپر لیگ میں شرکت مشکوک: قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع

لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں منتخب شدہ انگلش کرکٹرز کرس جورڈن، جیمز ونس اور سیم بلنگز کو انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے منتخب کر لیا، کھلاڑیوں کی پی ایس ایل میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے سکواڈ کو فائنل کرلیا گیا‘اعلان آج متوقع ہے۔پہلے ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔پاکستان سپر لیگ کا انعقاد اگلے سال چار فروری سے 24 فروری تک ہو گا، جبکہ انگلینڈ کی جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز تین فروری سے شروع ہو رہی ہے، پی ایس ایل میں پشاور کی ٹیم میں شامل فاسٹ باؤلر کرس جورڈن کو انگلش بورڈ نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کر لیا ہے جبکہ کراچی کے جیمز ونس اور اسلام آباد کی ٹیم کے سیم بلنگز کو 19 فروری سے شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل کیا گیا ہے، دونوں کھلاڑی 16 جنوری تک پی ایس ایل کیلئے دستیاب ہوں گے جبکہ کرس جورڈن کی شرکت پر سوالیہ نشان ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہاہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان آج یا کل کر دیا جائے گا۔ تجربات کا وقت ختم ہو گیا ورلڈ کپ کو سامنے رکھتے ہوئے اٹھارہ کھلاڑیوں کا پول تیار کر رہے ہیں۔قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون رشید نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ سکواڈ کا حتمی اعلان ایک دو روز میں کر دیا جائے گا۔ چیف سلیکٹر نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جتنے تجربات کرنے تھے کر لیے ہیں اب تجربات کی گنجائش نہیں ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹرز میں کوئی دم خم نظر آیا کہ کسی کو براہ راست قومی ٹیم میں شامل کر لیا جائیگا۔ چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پہلے ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان کریں گے جبکہ میچ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کی شرکت کا گرین سگنل تو مل گیا البتہ نوجوان بائولر کی روانگی ویزہ ملنے سے مشروط ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...