لالہ موسی ٰ(نامہ نگار) ڈیرہ پرکام کرنے والا شخص ساتھی خاتون کے ہاتھوں قتل ہو گیا، بتایاجاتاہے کہ کبیروالاکارہائشی محمدندیم کے محلہ رحمت آبادمیں ماجدحسین کے ڈیرہ پرملازم تھا،اس کی ساتھی خاتون گلشن زہرہ سے ایک ماہ سے جھگڑاچل رہاتھا،گزشتہ رات مبینہ طورپرخاتون نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کی مددسے محمدندیم کے سرمیں فائرمارکرقتل کردیا، پولیس نے موقع پرپہنچ کرنعش قبضہ میں لے لی ،اور خاتون کوقتل کے جرم میں گرفتارکرلیا،اہل علاقہ کاکہناہے کہ لوگ مقتول محمدندیم اور ملزمہ گلشن زہرہ کو میاں بیوی سمجھتے تھے تاہم اصل حقائق پولیس تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔