گوجرانوالہ: بااثر شخص کے پالتو کتوں کا محنت کش کا 3 سالہ بچی پر حملہ، حالت تشویشناک

Dec 31, 2016

لاہور+ گوجرانوالہ (خصوصی نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) بااثر چودھری کے خو نخوار پا لتو کتوں نے3 سالہ بچی کو حملہ کر کے شدید زخمی کردیا۔ بچی کو تشو یشناک حا لت میں لا ہو ر ریفر کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گوندلانوالہ کے رہائشی محنت کش عمران کی تین سالہ بیٹی روبینہ گلی میں کھیل رہی تھی۔ چودھری سلیم کے کتوں نے جسم کے مختلف حصو ں پر کا ٹ کر بری طرح زخمی کر دیاتاہم بچی کی چیخ و پکا ر سن کر اہل محلہ نے مو قع پر جمع ہو کر اسے خو نخوار کتوں کے چنگل سے چھڑا کر شدید زخمی حا لت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں سے اسے تشو یشناک حالت کے باعث لاہور ریفر کردیا گیا۔ واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے ڈی پی او گوجرانوالہ اور دیگر متعلقہ ضلعی حکام نے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی اور گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ 

مزیدخبریں