اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے گریڈ 22 کی افسر رخسانہ یاسمین نے ڈی جی ٹریننگ لاہور کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ رخسانہ یاسمین ممبر ٹریننگ ایف بی آر بھی ہیں گریڈ 21 اور 22 کے 3 افسروں کے ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔ ان لینڈ ریونیو کے 6 افسروں کو گریڈ 17 میں اسسٹنٹ کمشنر کے منصب پر ترقی دیدی گئی۔ان میں محمد وسیم اختر‘ طالب حسین‘ اختر حسین‘ خیر الدین‘ جاوید احمد‘ نواز قیوم شامل ہے۔ گریڈ 19 کے افسر حسن سردار 21 جنوری‘ گریڈ 22 کے افسر چوہدری صفدر حسین 28 فروری‘ گریڈ 21 کے افسر سکندر اسلم 14 مارچ‘ گریڈ 21 کے افسر جہانزیب محمد11 فروری کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
ایف بی آر کی رخسانہ یاسمین نے ڈی جی ٹریننگ لاہور کی ذمہ داری سنبھال لی
Dec 31, 2016