پاکستان چین میں ڈیرھ ارب رتامٹیاری 4000 میگا واٹ میگاواٹ پاور ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا معاہدہ

Dec 31, 2016

بیجنگ (اے ایف پی + رائٹرز) بیجنگ میں پاکستان اور چین کے مابین لاہور سے مٹیاری کے درمیان پہلی ہائی کپیسٹی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس پر ڈیڑھ ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ معاہدے پر پاکستان کی طرف سے سیکرٹری پانی و بجلی محمد یونس ڈھاگہ جبکہ چین کی جانب سے چیئرمین سٹیٹ گرڈ کارپوریشن آف چائنہ شوبن بیائو نے دستخط کئے۔ منصوبے کے تحت4 ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی ممکن ہو گی جبکہ ٹرانسمیشن لائن سے جنوبی اور شمالی قومی گرڈ کو منسلک کیا جائے گا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب سٹیٹ گیسٹ ہائوس بیجنگ میں منعقد کی گئی جس میں سندھ، خیبر پی کے اور گلگت بلتستان کے وزرا اعلی بھی موجود تھے جبکہ چین کے اعلی عہدیداران بھی اس موقع پر تقریب میں شریک تھے۔ پاکستان کی پہلی ہائی وولٹیج، ڈائریکٹ کرنٹ (ایچ وی ڈی سی) لائن ایک ہزار کلو میٹر طویل ہو گی۔ وزیراعظم ہائوس کے ترجمان نے کہا کام کا آغاز جنوری میں ہو گا اور یہ منصوبہ تقریباً 20 ماہ میں مکمل ہو گا۔

مزیدخبریں