ماسکو (صباح نیوز)ماسکو میں سکیورٹی اداروں نے سال نو کے جشن کے موقع پر دہشتگردی کی سازش ناکام بناتے ہوئے7 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔روسی حکام کے مطابق دہشتگردوں کوصوبہ داغستان سے گرفتارکیا گیا ہے۔ دہشتگرد خود کار ہتھیاروں سے سال نو کے جشن کے موقع پر پرہجوم مقامات پرحملے کرناچاہتے تھے، جبکہ دوران تفتیش دہشتگردوں سے خودکار ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔