ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے شام میں خونریزی کے عمل کو روکنے والی جنگ بندی کو پیش آنے والے دردناک واقعات کا خاتمہ ہونے کا ایک آغاز ثابت ہونے کی امید کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم یلدرم نے قصرِ چنکایہ میں ترک نوجوان آجروں کی کنفیڈریشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ روس اور ترکی کی قیادت اور ایران کی بھی شراکت سے عبوریجنگ بندی کے عمل درآمد کا پورے شام میں اطلاق کیے جانے کی خاطر مطابقت قائم ہو گئی ہے، اور النصرہ اور داعش مذکورہ فائر بندی کے معاہدے کی فریق نہیں ہیں۔