سول ایڈمنسٹریشن آرڈنینس 2016 سے شہبازشریف وائسرے بننا چاہتے ہیں، اس آرڈیننیس کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کیاجائےگا: میاں محمود الرشید

Dec 31, 2016 | 16:51

ویب ڈیسک

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے میاں محمودالرشید نے کہا کہ سول ایڈمنسٹریشن آرڈنینس دوہزارسولہ آئندہ ہونے والے عام انتخابات سے قبل دھاندلی کی بنیاد ہے، آرڈیننیس کے تحت ڈپٹی کمشنر کو پچاس کروڑ روپے کا صوابدیدی فنڈ دیا گیا ہے جو لوکل گورنمنٹ اداروں کو کمزورکرنےکے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ متنازع آرڈیننس کے خلاف پنجاب اسمبلی کے اندراورباہر احتجاج کریں گے۔میاں محمود الرشید نے کہا کہ سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس کو دو روز میں لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائےگا جبکہ بدھ کو کل جماعتی کانفرنس منعقد کی جائے گی، اے پی سی میں حکومت کےخلاف آئندہ کامشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیاجائے گا

مزیدخبریں