نیوائیر نائٹ پروگرام مغربی کلچر کے فروغ کا ذریعہ ہیں، مفتی محمدنعیم

Dec 31, 2017

کراچی (خصوصی رپورٹر ) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ نیو ائیر نائٹ کے پروگراموں پر پابندی عائد کی جائے ، اسلامی سال کاآغاز محرم سے ہوتاہے ، افسوس ہماری نوجوان نسل کو اسلامی سال کا معلوم نہیں اور مغرب کی اندھی تقلید میں نئے سال کا جشن منانے کو برا نہیں سمجھتے،نئے سال کے آغاز میں رقص وسرور کے محافل اور ہلے گلے کے بجائے ملکی استحکام وترقی کیلئے دعائیں کی جائے ۔ جمعہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میںمفتی محمد نعیم نے کہاکہ نیوائیرنائٹ کا تصور1980سے پہلے یورپ تک محدود تھا 1992 میں کراچی کے ایک ہوٹل میں پہلی بار نیو ایئر نائٹ مناکر اس نئے سال کی آمد کا جشن منانے کے مغربی کلچر کو ملک میں لایا گیا ،سابق ڈکٹیٹر مشرف نے بیک ڈور سرکاری سرپرستی کے ذریعے روشن خیالی کا نعرہ لگاکر پورے ملک میں پھیلایا۔

مزیدخبریں