کراچی آرٹس اینڈ جرنلٹس کو آپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی کااجلاس سوسائٹی کے امور تیز کرنے کا مطالبہ

کراچی(پ ر)کراچی آرٹس اینڈجر نلسٹس کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کا خصوصی اجلاس ہوا‘اجلاس میں قائد اعظمؒ کے یو م پیدائش کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔ممبران نے ایکدو سرئے کو کیک کھلا یا۔ اجلاس میں سہیل بھڈکی، نعیم اختر، کامران مصطفی ، آصف حسین ، افتخار الحسن و دیگر، نے قائدئے اعظم کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالتے ہوئے اُن کی اسلا م سے محبت اور پاکستان کی آزادی کے لیئے شب و روز محنت کو سراہا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا بعدازاں ملک کی سلامتی و ترقی اور شُہدائے وطن کیلئے دُعا کی گئی اس مو قع پر (کاج) کے عارضی صدر خالد شوکت نے کراچی کے موجودہ حالات اور امن و امان پر اطمنان کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اب سوسا ئٹی کو اپنے رُکے ہوئے معاملا ت پر توجہ دیتے ہوئے اس میں تیزی ہوگی۔ اجلاس میںعارضی کمیٹی ممبران کی جانب سے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سوسا ئٹی سے وابستہ ممبران سے رابطہ مہم میں تیزی لائی جائے، تاکہ سوسائٹی کی پیش رفت کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ کا لا ئحہ عمل ترتیب دیا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...