نواز شریف پھر جلاوطنی اختیار کر سکتے ہیں: برطانوی جریدہ، اب جلاوطنی منتخب نہیں آمروں کا مقدر ہے: مریم نواز

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی جریدے دی ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف پھر جلاوطنی اختیار کر سکتے ہیں۔ نواز شریف عملی سیاست سے دستبرداری کی حامی بھر چکے ہیں۔ نواز شریف پر دباؤ ڈال کر شہباز شریف کو جانشین نامزد کیا گیا۔ نواز شریف کو باہر رہنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ سعودی ڈیل کے تحت کرپشن کیسز سے چھٹکارا ممکن ہے۔ نواز شریف کو باہر جانے کیلئے اجازت چاہئے۔ سعودی عرب میں معاملات طے پا سکتے ہیں۔ مریم نواز نے برطانوی جریدے کی خبر پر ردعمل میں کہا ہے کہ جلاوطنیاں اب منتخب نمائندوں کا مقدر نہیں ہونگی، جلاوطنیاں آمروں اور جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کا مقدر ہونگی۔ 

نواز شریف/ٹائمز

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...