افغان صوبے ارزگان میں طالبان نے چیک پوسٹ حملہ کردیا فورسز کا آپریشن جاری تھا جس میں 10 طالبان مارے گئے

کابل(این این آئی)افغان صوبے ارزگان میں طالبان نے چیک پوسٹ حملہ کردیا جس کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 طالبان ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے صوبہ ارزگان میں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں ایک افغان فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے حملے کے بعد فورسز کا آپریشن جاری تھا جس میں 10 طالبان مارے گئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔
افغانستان

ای پیپر دی نیشن