2017ء ٗ پاک بحریہ نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو جدید خطوط پر استوار کرلیا: رپورٹ

اسلام آباد (این این آئی)پاک بحریہ نے سال 2017میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو جدید خطوط پر استوار کیا۔جدید میزائل کرافٹ اور اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا اہم جنگی مشقیں منعقد کیں ۔پاک چین اقتصادی راہداری اور بحیرہ عرب میں تجارتی سرگرمیوں کے تحفظ کی اہم ترین ذمہ داریبھی پاک بحریہ کا اعزاز ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوی نے 2017ء میں کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سی کنگ ہیلی کاپٹر سے کھلے سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ٗمیزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر پاک بحریہ کی مہارت کا لوہا منوایا۔ اس سال ملک میں چین کے تعاون سے پی این ایس ڈاکیارڈ میں تیار کی گئی جدید تیز حملہ آور میزائل جنگی کشتی بھی پاک بحریہ کے فلیٹ میں شامل کی گئی۔ تربت میں نیول ائر سٹیشن پی این ایس صدیق فعال ہوا۔نیول ائر سٹیشن سے پاک بحریہ کو وقت کے تقاضوں کے مطابق میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز میں مدد دیگی۔ سابق نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین عسکری ایوارڈکنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس سے نوازا گیا۔ پاک بحریہ کے موجودہ سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ترک آرمڈ فورسز کا اعلیٰ عسکری اعزاز لیجن آف ترکش آرمڈ فورسز دیاگیا۔سال 2017ء میں پاک بحریہ نیملکی اور بین الاقوامی سطح پربھی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی کثیرالقومی مشقوں امن-2017 ء میں چین کے تین بحری بیڑوں سمیت روس کے3 اورامریکہ کے4 جنگی بحری جہاز بھی شریک ہوئے۔ جاپان کے2 پی تھری سی اورین طیاروں نے بھی مشقوں میں حصہ لیا۔ انڈونیشیا ٗ آسٹریلیا، برطانیہ اور ترکی بھی مشقوں میں شریک ہوئے۔2017ء میں اطالوی بحریہ کے جہاز کیریبنئیر نے خیر سگالی دورہ کیا اور پاکستان نیوی کیساتھ کھلے سمندر میں مشترکہ بحری مشق بھی کی ۔پاک بحریہ نے تحفظ ساحل کے نام سے کئی مشقیں منعقد کیں جن کا مقصد بندرگاہوں ، ساحلی پٹی خصوصاً گوادر پورٹ اور …… چین اقتصادی راہدری کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔پاک بحریہ کے علاوہ پاکستان ایئرفورس اور پاک آرمی بھی ان مشقوں میں شریک رہی ۔چینی بحریہ کے ٹاسک گروپ نے پاکستان کا خیرسگالی دورہ کیا۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے چین کے شہر شنگھائی میں منعقدہ پانچویں مشترکہ بحری مشقوں میں شرکت کی ہے۔ مشترکہ مشقوں میں پی این ایس سیف اور چین کی بحریہ نے زیرِ آب اور فضائی اثاثوں کے ساتھ حصہ لیا۔2017میں پاک بحریہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان نیوی سب میرین سعد پر بورڈنگ اور سیلنگ کی ۔آبدوز پر کھلے سمندر میں جانے والے ملکی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں.

ای پیپر دی نیشن