اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹ کی مجلس قائمہ برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ کمیٹی نے تین کیسز نیب کو بھیجنے کی سفارش کی ہے۔ 480 ارب روپے سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی ہے۔ ملتان میٹرو بس سکینڈل کو بھی نیب کے حوالے کیا جائے گا۔ پنجاب بنک سکینڈل کے کیس کی تفتیش بھی نیب سے کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی کسی کیس کی تفصیلات فراہم نہیں کر رہا۔ متعدد خطوط لکھنے کے باوجود جواب نہیں دیا گیا۔ نیب ایک ماہ میں تفتیش کرکے رپورٹ دے گا۔