مسلم لیگ ن مشکل میں ہے، گونگا، بہرا بن کر نہیں بیٹھ سکتا: نثار

ٹیکسلا ( آئی این پی)سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت اندرونی و بیرونی خطرات سے دوچار ہے،پارٹی میں گونگا بہرا بن کر نہیں بیٹھ سکتا اور نہ خوشامد کرتا ہوں،عزت عہدوں سے نہیں کردار سے ملتی ہے، مسلم لیگ ن کا اور نواز شریف کا ساتھ دونگا مگر سچ بات کرتا رہونگا،مسلم لیگ ن مشکل وقت میں ہے، مگرمشکل وقت میں سچ بات کہنا اور مشکل ہو رہا ہے، مشرف کی وردی کے پیچھے میرے سیاسی مخالف نے آ ٹھ سال تک ٹیکسلا میں حکمرانی کی لیکن جب مشرف پر مشکل وقت آیا تو بھاگ گیا،مشکل وقت میں قیادت کے ساتھ کھڑا ہوتا ہوں33 سال سے یہی رویہ ہے، نوجوان،پارٹی کا ہراول دستہ، الیکشن میںیہی یوتھ مسلم لیگ ن کو بھی جتائے گی اور پاکستان کا بیڑا یہی نوجوان پار کریں گے، پی او ایف کے محنت کشوں کے لئے اپنے دور حکومت میں بے شمار مراعات دیں۔ واہ کینٹ کے مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں نے کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی،اپنی حکومت کے دور میں وزارت داخلہ جیسی اہم وزارت کوئی چھوڑتا ہے، آج بھی اپنے اصولی موقف پر ڈٹا ہوا ہوں کیونکہ عزت عہدوں سے نہیں بلکہ کردار سے ملتی ہے۔ میر ا ماضی گواہ ہے کبھی حرام نہیں کھایا۔ اس وقت پوری دنیا کی نظریں سی پیک پر ہیں اور بلا شبہ سی پیک ایسامنصوبہ ہے جسکی تکمیل سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا،آن لائن کے مطابق چودھری نثار نے کہا کہ سی پیک پر صرف دشمن ہی نہیں دوستوں کی بھی نظر ہے بہت سارے دوست بھی پاکستان کا بھلا نہیں چاہتے سی پیک پاکستان کے کئی دوست ممالک کو بھی ایک آنکھ نہیں بھا رہا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...