اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے پاکستان عوامی تحریک اور اتحادی سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی اور ذاتی مقاصد کے حصول کیلئے سانحہ ماڈل ٹائون پر سیاست کررہی ہیں ٗموجودہ حکومت کیخلاف آل پارٹیز کانفرنس سے اپوزیشن کو کچھ بھی حاصل نہیںہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت نے ماڈل ٹاون سانحہ پر پی اے ٹی کیساتھ مکمل تعاون اور تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا ٗ پی اے ٹی کے مطالبے پر ہم نے ماڈل ٹاون رپورٹ کو اوپن کیا لیکن اس میں پنجاب حکومت کے خلاف کچھ بھی ثابت نہ ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ پی اے ٹی کی قیادت نے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے دو ایف آئی آر درج کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری نے 2013 میں پیپلز پارٹی کی حکومت کیخلاف مظاہرے کئے اور دھرنے دیئے اور ملک میں مظاہروں اور دھرنوں کی بنیاد رکھ دی۔دانیال عزیز نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے ماڈل ٹاون سانحہ پر سیاست کر رہے ہیں۔
دانیال عزیز