آئندہ الیکشن مذہبی جما عتیں ایک پلیٹ فارم سے لڑیں گی :حامد کا ظمی

سکھر ( نا مہ نگار)سابق وفاقی وزےر مذہبی امور حامد سعےد کاظمی نے کہا ہے کہ 2018کے الےکشن مےں مذہبی جماعتوں کو اےک جگہ متحد کرنے کےلئے جد وجہد کا آغاز کردےا ہے اور انشاءاللہ آئندہ الےکشن مےں مذہبی جماعتےں اےک پلےٹ فارم پر متحد ہوکر الےکشن مےں حصہ لےں گی امرےکی صدر کے اعلان کے بعد پاکستان سمےت پوری دنےا مےں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہےں اور لوگ امرےکی صدر کے خلاف نفرت کا اظہار کررہے ہےں مذہبی جماعتوں نے بےت المقدس کے مسئلہ پر بھرپور آواز اٹھائی ہے مسلمان کسی صورت بھی بےت المقدس کو اسرائےل کا دار الحکومت بننے نہےں دےں ان خےالات کا اظہار انہوں نے جامعہ فےض العلوم سکھر مےں جمعےت علماءپاکستا ن نورانی گروپ کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ حامد محمود فےضی سے ملاقات مےں کےا اس موقع پر سچل سہروردی ، کاشف انصاری ، دےگر بھی موجود تھے ، حامد سعےد کاظمی نے مزےد کہا کہ انتخابی اصلاحات کی آڑ مےں ختم نبوت کے قانون مےں ترمےم کی سازش کو مذہبی جماعتوں نے متحد ہوکر ناکام بنا دےا اور ےہ ثابت کردےا ہے کہ مسلمان ختم نبوت کے قانون مےں چھےڑ چھاڑ کو کسی صورت برداشت نہےں کرےنگے ۔
حامد کاظمی

ای پیپر دی نیشن