کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں سپرہائی وے ایوب گوٹھ میں پولیس مقابلہ کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر سے تھا۔ رائو انوار کے مطابق اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ ایک ہلاک دہشت گرد کی شناخت قاری حبیب عرف عبدالسلام برمی کے نام سے ہوئی ہے۔ مکان پر چھاپے کے دوران پولیس پارٹی پر ملزمان نے فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ علاوہ ازیں سی ٹی ڈی نے ریگل چوک کے قریب کارروائی میں ملزم رئیس مما کا دست راست گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی نصیر خواجہ کے مطابق ٹارگٹ کلر ایاز احمد عرف انصاری متحدہ لندن کا کارکن ہے۔ گرفتار ٹارگٹ کلر متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔