لاہور: تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 2 محنت کش جاں بحق

لاہور( سٹاف رپورٹر)تھانہ نشترکالونی میں ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر میں 2موٹرسائیکل سوار ہلاک ہو گئے۔ نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں معلوم ہو اہے کہ قصو ر کے رہا ئشی 22سا لہ فا روق اور 25سالہ قیو م روزانہ محنت مز دوری کر نے کیلئے قصو ر سے لا ہو ر آ تے تھے۔ گذ شتہ روز دونو ں مو ٹر سا ئیکل پر آ رہے تھے کہ تیز رفتا ر ڈمپر نے ان کو پیچھے سے ٹکر ما ر دی۔ دو نو ں مو قع پر دم تو ڑ گئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے ڈمپرکو قبضے میں لے لیا جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق نعشو ں کو پو سٹما ر ٹم کیلئے مر دہ خانہ بھجھوا دیا گیا ہے اور ڈرائیو ر کے خلا ف مقد مہ درج کر کے تلا ش شر وع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...