پی ایس ایل : لاہور قلندرز میں کشمیری کرکٹرسلمان ارشاد کی شمولیت

لاہور (سپورٹس ڈیسک )  آزاد کشمیر کے 22 سالہ نوجوان فاسٹ بولر سلمان ارشاد کو لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔سلمان ارشاد کو لاہور قلندرز نے ایکسٹینڈ اسکواڈ میں بطور ایمرجنگ ٹیلنٹ شامل کیا ہے جب کہ انہیں رائزنگ اسٹار پروگرام کے دوران آزاد کشمیر میں ہونیوالے ٹرائلز میں دریافت کیا گیا تھا۔سلمان ارشاد نے لاہور قلندرز رائزنگ اسٹارز ٹیم کے ساٹھ آسٹریلیا کا دورہ بھی کیا تھا جہاں ان کی شاندار بولنگ سے متاثر ہوکر گریڈ کرکٹ کے کلب ہاکسبیری نے بھی معاہدے کی پیش کش کی ہے۔سلمان ارشاد اب پاکستان سپر لیگ میں اپنے جوہر دکھانے کو تیار ہیںنجی چینل سے گفتگو میں سلمان کہتے ہیں کہ لاہور قلندرز نے انہیں کشمیر کی وادی سے پی ایس ایل کے اسٹیج تک پہنچادیا جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی مینجمنٹ نے انہیں بہت اعتماد دیا ہے ۔اور پی ایس ایل میں وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔سلمان ارشاد نے بتایا کہ پی ایس ایل ٹیم میں منتخب ہونے کے بعد انہیں پورے کشمیر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں جس نے اس دن کو ان کیلئے سب سے خوشگوار بنادیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن