کراچی (این این آئی)کراچی کی احتساب عدالت نے پولیس افسران کے خلاف پچاس ہزار روپے رشوت وصولی کے ریفرنس کا گیارہ سال بعد فیصلہ سنا دیا۔احتساب عدالت نے ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق ایس آئی مختیار علی،انسپکٹر اسحاق لاشاری اور اسماعیل لاشاری کو بری کردیا ٗایک ملزم اسماعیل ڈاہری دوران ٹرائل انتقال کرچکا ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کے خلاف مقدمے سے متعلق ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے۔نیب کے مطابق ملزمان نے 2005 میں ہالہ سے دو افراد کو حراست میں لیا۔زیر حراست افراد محمد اکبر اور محمد عرفان کو اے سی ایل سی لیاری کے دفتر میں رکھااور ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت طلب کی تاہم ملزمان نے زیرحراست افراد کے اہلخانہ سے 50 ہزار روپے رشوت وصول کی۔
.کراچی: پولیس افسران کیخلاف رشوت کیس کا 11 سال بعد فیصلہ، ملزم بری
Dec 31, 2017