ملتان (اسپورٹس رپورٹر) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اے پی سی میں تمام جماعتوں نے اپنا مؤقف قوم کے سامنے پیش کر دیا ہے اے پی سی میں جو بھی قرارداد پیش ہوئی دیکھتے ہیں کہ قوم اسے کیسے دیکھتی ہے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سعودیعرب سے واپسی پر ساری صورتحال سامنے آجائے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے ویمن قومی کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر اسماویہ اقبال اور قومی کرکٹر عبدالرحمن مزمل کی شادی کے موقع پرکیا انہوں نے کہا کہ این آر او کے موقع پر اتنی جلد ردعمل نہیں دینا چاہئے این آر او ہوا تو کچھ دن تک سامنے آجائے گا۔
یوسف رضا گیلانی