لاہور (پ ر) صوبائی وزیر تحفظ ماحول بیگم ذکیہ شاہنواز کی زیر صدارت محکمہ تحفظ ماحول کے سیکرٹریٹ میں صوبہ بھر میں ہسپتالوں کے مضر صحت فضلات سے متعلق جا ئزہ اجلاس لیا گیا جس میں صوبائی وزیر نے ہاسپٹل ویسٹ کی چوری ،خریدو فروخت اور ری سائیکلنگ کے تدارک کے لیے سخت ہدایات جاری کیں اور اس ضمن میں کیے گیے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ۔