اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امن و امان کی خراب صورتحال کی بنا پر ملک بھر میں 27اور 28نومبر کومنعقد ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے تھے ٗ میٹرک کورس کوڈ نمبر 219اور 254کے امتحانات11اور 12دسمبر کو منعقد کر دئیے گئے ہیں جبکہ27نومبر کو دیگر پروگرامز کے ملتوی شدہ امتحانات اب 12جنوری جبکہ28نومبرکے ملتوی شدہ امتحانات 15جنوری کو منعقد ہوں گے" یہ اعلان یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات سہیل نذیر رانا نے کیا ہے۔
اوپن یونیورسٹی کے ملتوی شدہ امتحانات12اور15 جنوری کوہونگے
Dec 31, 2017