لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی جریدے دی ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف پھر جلاوطنی اختیار کر سکتے ہیں۔ نواز شریف عملی سیاست سے دستبرداری کی حامی بھر چکے ہیں۔ نواز شریف پر دبا¶ ڈال کر شہباز شریف کو جانشین نامزد کیا گیا۔ نواز شریف کو باہر رہنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ سعودی ڈیل کے تحت کرپشن کیسز سے چھٹکارا ممکن ہے۔ نواز شریف کو باہر جانے کیلئے اجازت چاہئے۔ سعودی عرب میں معاملات طے پا سکتے ہیں۔ مریم نواز نے برطانوی جریدے کی خبر پر ردعمل میں کہا ہے کہ جلاوطنیاں اب منتخب نمائندوں کا مقدر نہیں ہونگی، جلاوطنیاں آمروں اور جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کا مقدر ہونگی۔
نواز شریف/ٹائمز
;نواز شریف پھر جلاوطنی اختیار کر سکتے ہیں: برطانوی جریدہ، اب جلاوطنی منتخب نہیں آمروں کا مقدر ہے: مریم نواز
Dec 31, 2017