جکھڑ(نامہ نگار) نورانی چوک کمالیہ کے محمد اشرف کے بیٹے ارسلان نے محلہ جنڈی والا کی امبر سے کچھ عرصہ قبل لو میرج کرلی، امبر کے گھر والوں کو رنج تھا، امبر کی والدہ نرگس نے محمد اشرف وغیر ہ کے خلاف امبر کے اغوا کی درخواست تھانہ سٹی میں گذاری، ایس ایچ او تھانہ سٹی عارف علی نے اشرف کو برہنہ کر کے تشدد کیاا ور امبر کو بازیاب کروانے کے لیئے زدو کوب کیاجس پر گذشتہ روز اشرف نے دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی جس پر اہل خانہ اور اہل محلہ سمیت سینکڑوں افراد نے میت تھانہ چوک میں رکھ کر پولیس کے رویہ کے خلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے کمالیہ چیچہ وطنی روڈ بلاک کرکے دھرنا دے دیا۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او عثمان اکرم گوندل نے ڈی ایس پی مہر سعید کو انکوائری افیسر مقرر کر دیا جس پر ڈی ایس پی مہر سعید ،چئیرمین ملک محمد شریف کی ذمہ داران کے خلاف کروائی کی یقین دہانی کروانے پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے جبکہ نعش کو پو سٹ مار ٹم کے لیئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس حوالہ سے ڈی ایس پی مہر سعید نے بتایا کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کر رہے ہیں جو بھی ذمہ دار پایا گیا کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ فیصل آباد کے نواحی 133گ۔ب میں 25سالہ محسن نے گزشتہ روز گھر والوں سے جھگڑ کر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی۔